چوہدری واجد ایوب کے زیر اہتمام پرتکلف افطار ڈنر، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری واجد ایوب کی جانب سے ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، ملک ابرار، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی، ملک افتخار، طارق صادق، سردار طاہر، زبیر ملک، ظفر بختاوری، اعجاز عباسی، چوہدری مسعود، احسن ظفر بختاوری، چوہدری رفعت، ملک نعیم سمیت دیگر معزز مہمانوں نے معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت کے ہمراہ شرکت کی افطار ڈنر کے موقع پر مہمانوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت اور عوام کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی تقریب میں شریک مہمانوں نے رمضان المبارک کی روحانیت اور برکتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ صبر، برداشت، بھائی چارے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کا پیغام دیتا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکےاس موقع پر میزبان چوہدری واجد ایوب نے تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر کے انعقاد کا مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہےانہوں نے کہا کہ ایسے مواقع باہمی مشاورت اور مثبت مکالمے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںتقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں نے افطار کے بعد باہمی ملاقاتوں اور گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ شرکاء نے میزبان کی جانب سے کیے گئے شاندار انتظامات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی تقریبات کے ذریعے سماجی اور سیاسی روابط کو مزید فروغ ملتا رہے گا

مزید خبریں