جمعه,  06 مارچ 2026ء
ڈیرہ بھاگٹ امراء کلاں گاؤں میں بااثر افراد نے گلی پر قبضہ کرنے کی خاطر دیوار کر دی

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)تھانہ ونیکےتارڑ کی حدود گاؤں امراؤ کلاں کے ڈیرہ بھاگٹ پر بااثر افراد نے اپنے ڈیرہ کو توسیع دینے کی خاطر گلی کو بند کرنے شروع کر دیا جس پر گلی کے رہائشیوں نے تھانہ ونیکےتارڑ میں کال کر کے پولیس کو مطلع کیا تو پولیس نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے کالر و قبضہ کرنے والو 7/51 کر کے لاک اپ کر دیا، ڈیرہ بھاگٹ میں پچھلے دور حکومت نے میاں مامون جعفر تارڑ ایم پی اے کے فنڈز سے گلی کو پی سی سی کیا گیا تھا جو کہ گلی شاہراہ عام ہے اور مین روڈ پر واقع ہے جسے بااثر افراد نے گلی کو بند کرنے کی خاطر دھونس بدمعاشی سے دیوار کر دی جس پر اہل علاقہ نے ایک درخواست پیرا فورس حافظ آباد کو دی جس پر تاحال کارروائی نہیں کی گی.درخواست گزار شریف لوگ ہیں جن کو گالی گلوچ سمیت دھمکیاں دی جا رہی ہیں تھانہ ونیکےتارڑ پولیس بھی مبینہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے جو قانون کی مظبوط گرفت کو طاقتور کے سامنے سرنگوں ہونے جیسا ہے. اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پنجاب، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ڈیرہ بھاگٹ پر شاہراہ عام گلی کا قبضہ واگزار کروایا جائے اور بااثر افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے.

مزید خبریں