راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) ممتاز اسکالر اور چیئرمین امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی ذاتی دلچسپی سے جماعت کے ایک لاکھ نوجوان حافظِ قرآن بن چکے ہیں اور تقریباً ہر گھر میں ایک حافظ موجود ہے۔
وہ انجمنِ برہانیہ کے زیرِ اہتمام یومِ حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کے موقع پر سیفی مسجد میں افطار و عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ حضرت سیدنا برہان الدین سے لے کر ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین تک داؤدی بوہرہ قیادت نے اتحادِ اُمت کے فروغ کے لیے مسلسل اور مؤثر کاوشیں کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے رمضان المبارک، ربیع الاول اور محرم الحرام میں منظم اور بامقصد اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔
تقریب سے جامعہ سیفیہ کراچی اور داؤدی بوہرہ جماعت راولپنڈی و اسلام آباد کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا اور جماعت کی فلاحی و سماجی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔











