منگل,  24 فروری 2026ء
اسلام آباد: دربارِ حضرت بری امام سرکار پر سیاسی و سماجی شخصیات کی اہم ملاقات، روابط کے فروغ اور عوامی خدمت پر اتفاق

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں دربارِ عالیہ حضرت بری امام سرکار پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی ایک خصوصی ملاقات منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور فلاحی و سماجی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں خادمِ اعلیٰ حضرت بری امام سرکار، بابا کلو سرکار مانسہر شریف، راجہ سرفراز اور اکرم کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما چوہدری ریاض بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، رانا عقیل اور دیگر نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مشاورت اور روابط کو مزید مضبوط بنا کر عوامی خدمت کے مشن کو تیز کیا جائے گا۔ راجہ سرفراز نے کہا کہ ملک اس وقت اتحاد، بردباری اور سنجیدہ قیادت کا متقاضی ہے اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوام کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2026: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کا آج انگلینڈ سے اہم مقابلہ

چوہدری ریاض کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کشمیر اور پنجاب میں پارٹی کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور اگر انہیں سنٹرل پنجاب کی تنظیمی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو وہ صوبے میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ملاقات کے اختتام پر تمام معزز شخصیات نے مشترکہ گروپ فوٹو بنوائی، جسے سیاسی و سماجی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید مشاورتی نشستوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں