راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن ڈھوک رتہ یوسی 2کے جنرل کے سیکرٹری چوہدری محمد الیاس کا پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر ناصر بٹ کا ڈھوک رتہ یونین کونسل نمبر 2 میں ساڑھے آٹھ کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کی تکمیل پر رہائشیوں اور پارٹی کارکنان کیجانب سے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ملک رضوان،چوہدری محمد عباس،چوہدری قاسم،زیشا ن جدون ودیگر بھی شریک تھے چوہدری الیاس کا کہنا تھا کہ ڈھوک رتہ یوسی 2 میں طویل عرصہ سے گیس کی کمی اور پریشر کے مسائل کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس کے حل کیلئے سینیٹر ناصر بٹ کی خصوصی کاوشوں سے ساڑھے آٹھ کلو میٹر نئی گیس پائپ لائن بچھائی گئی۔ اس منصوبے سے علاقے کے سینکڑوں گھروں کو گیس کی فراہمی بہتر ہوگی اور شہریوں کو درپیش دیرینہ مسئلہ حل ہونے میں مدد ملے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا اور علاقے کے دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔سینیٹر ناصر بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور ڈھوک رتہ سمیت راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے عملی کام کیا جاتا رہے گا۔











