اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) خادم اعلیٰ دربار حضرت شاہ عبدالطیف المعروف حضرت امام بری سرکار اور دربار عالیہ حضرت کلو بابا سرکار مانسر کیمپ ضلع اٹک راجہ سرفراز اکرم نے علی مصطفےٰ ڈار کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر برائےآ رٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈسپیشل انشیٹیومقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک پیغام میںراجہ سرفراز اکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب جیسے بڑے اور اہم صوبے میں وزیرِ اعلیٰ کے مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینا ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے یہ تقرری ان کی صلاحیتوں، محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کا واضح اعتراف ہے، انہوں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے منصوبوں میں سنجیدگی اور بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی عزم اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے،ان کی قائدانہ صلاحیتیں، انتظامی تجربہ اور عوامی مسائل سے آگاہی یقینا حکومتی امور میں بہتری اور مؤثر پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرے گی، امید ہے کہ علی مصطفےٰ ڈار کی رہنمائی میں ترقیاتی منصوبوں کو مزید فروغ ملے گا اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے گا، راجہ سرفراز اکرم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ علی مصطفےٰ ڈار کو اس منصب کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے فیصلوں میں خیر و برکت اور آپ کو عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہمت اور استقامت عطا کرے۔











