پیر,  09 فروری 2026ء
راولپنڈی: نمائندہ اے آر وائی نیوز شفیع اللہ قریشی پر تشدد، شدید زخمی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے سکتھ روڈ پر رات گئے اے آر وائی نیوز چلاس کے نمائندے اور چلاس پریس کلب کے سینئر نائب صدر شفیع اللہ قریشی اور ان کے قریبی رشتہ دار پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق 15 سے زائد افراد نے بدترین تشدد کیا، جس سے شفیع اللہ قریشی شدید زخمی ہوئے اور ان کے بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حملہ آور موٹر سائیکل نمبر CDM-766, ICT ISb چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شفیع اللہ قریشی کے مطابق یہ حملہ تلخ کلامی کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کیا۔ وہ اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے عزیز کی تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کے لیے آئے تھے، اور واپس اپنی رہائش گاہ جاتے ہوئے نشانہ بنے۔

ملزمان کے تشدد سے شفیع اللہ قریشی کے کزن فہد کے بازو کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی اور انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ ابتدائی درخواست تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو دے دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں