اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آبادکے رہائشی شہری سید عباس عمران جعفری نے ملک میں حکومت کے بجائے نظام کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں رائج عالمی سامراجی سودی نظام ختم نہیں کیا جاتا ملک سے نحوست اور بے برکتی ختم نہیں ہو گی،مسلمان ہونے کے ناطے پاکستان سے سودی نظام کے کاتمے کیلئے آواز اٹھانا ہم سب کا آئینی اور قانونی حق ہے،سید عباس عمران جعفری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پرس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے بعد اسلام کے نام پر قائم ہونے والی دوسری ریاست ہے،خالق کائنات نے پاکستان کو دنیا بھر کی قدرتی نعمتوں سے نواز رکھا ہے لیکن پھر بھی ارض پاک قرضوں کی دلدل میں ڈوبا ہوا ہے،ستم ظریفی یہ ہے کہ ان قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے مزید سود پر قرضے لئے جا رہے ہیں اور عوام پر مزید ٹیکسزعائد کئے جا رہے ہیں جس سے مہنگائی میں روز بھروز اضافہ ہوتا چلاجا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سود کو اپنے خلاف جنگ قرار دیا ہے لہذاٰ بحیثت مسلمان ہمارا آئینی و قانونی اور شرعی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم پاکستان میں سودی نظام کیخلاف آواز اٹھائیں کہ ہم اس نظام سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ، اگر ہم اللہ کے دین اس ہدایت کے مطابق آواز اٹھائیں اور اس ملک حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا سکیں۔
لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026میں جرنلسٹ گروپ کامیاب











