اسلام آباد (عرفان حیدر)ڈی ایچ اے فیز 2سکول سے یونیورسٹی تک ساتھ پڑھنے والے دوستوں کی دہائیوں پر محیط لازوال رفاقت کو تازہ کرنے کے لیے آج 70 پلس عمر میں ایک شاندار، پروقار اور پرتکلف گیدرنگ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب معروف قانون دان طاہر انیس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سابق صدر سیالکوٹ ٹیکس بار اور نائب صدر آل پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے فیز 2 اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پرانے دوست ایک چھت تلے جمع ہوئے۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں ریٹائرڈ جسٹس(ر) صغیر احمد قادری (لاہور ہائی کورٹ)، گروپ کیپٹن (ر) کنور عزیز، جوائنٹ ڈائریکٹر (ر) محمود احمد بٹ (اے این ایف اسلام آباد)، ڈپٹی ڈائریکٹر (ر) شاہنواز (اے این ایف اسلام آباد)، شفیق الرحمن (پروکیورمنٹ منیجر، او جی ڈی سی ایل اسلام آباد)، ڈاکٹر عارف محمود(ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، سوشل سائنس آف ہیلتھ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد اور سابق ایکٹنگ ڈائریکٹر، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان اسٹڈیز، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد)، جاوید محمود سندھو (ر) (ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، بینکنگ اسپیشل کورٹ لاہور)، سردار آمین اللہ خان (ر) ممبر (ایف بی آر)، قمر محمود سندھو (ڈی جی ایم / انچارج لیگل، اسٹیل مل)، فہیم احمد خان (سینئر وائس پریزیڈنٹ و ریجنل جنرل مینیجر (ر) ایچ بی ایل راولپنڈی)، خالد انیس (منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اسلام آباد) اور اسد انیس (چیف ایگزیکٹو، بزنس مین راولپنڈی) خالد رشید منیجر(ر)ریڈیو پاکستان راولپنڈی شامل تھے۔
مہمانوں نے سکول اور یونیورسٹی کے دنوں کی یادیں تازہ کیں، اساتذہ کے قصے سنائے اور عملی زندگی کے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کیے۔ ماحول محبت، اپنائیت اور بھائی چارے سے بھرپور رہا۔
تقریب کے دوران مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف لنچ پیش کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے روایتی اور جدید کھانوں کی شاندار ضیافت شامل تھی۔ شرکاء نے طاہر انیس ایڈووکیٹ کی میزبانی، خوش اخلاقی اور اعلیٰ انتظامات کو بے حد سراہا۔
تقریب کے اختتام پر تمام دوستوں نے طاہر انیس ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی اس یادگار دعوت پر دلی شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں طاہر انیس جیسے دوست پر فخر ہے جس نے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی محفلیں زندگی کے خوبصورت لمحات کو زندہ رکھتی ہیں اور دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔











