اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان اقلیتی حقوق موؤمنٹ کے زیر اہتمام رمضان راشن پیکجز تقسیم کئے گئے ، راشن پیکجز تقسیم کرنے کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ عمران اشرف،پی پی راولپنڈی کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری ملک خالد نواز بوبی،شیرین اسلم بھٹی، فادر سیلوسٹر جوزف،عدیل بٹ، ملک انعام نمبردار،فیاض بھٹی،چوہدری اشرف فرزند اور پاکستان اقلیتی حقوق موؤمنٹ کےچیئرمین ندیم بھٹی نے شرکت کی اور نادار اور مستحق خواتین میں راشن پیکج تقسیم کئے،اس موقع پرشیرین اسلم بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام مینارٹیزرائٹس موؤمنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیا گیا، تنظیم کےچیئرمین ندیم بھٹی کا پیغام جداگانہ انتخابات ہے ،ہماری تنظیم کچی آبادیوں کو پکا کروانے کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں ، اس کے علاوہ جو بے نظیربھٹو نے اپنے دوراقتدار مین کچی آبادیوں کو لیگلائز کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اس پہ کام کر رہے ہیں تاکہ ان کچی آبادیوں کو لیگلائز کیا جائے ، مسلمان اور مسیحی بہن بھائی کے روزوں کے اس لیے ہم نے یہ رمضان راشن پیکج تقسیم کئےتاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور ملک میں امن کو فروغ ملے اور دنیا بھر میںپاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جا سکے۔











