هفته,  07 فروری 2026ء
ترلائی دھماکہ: سید ذیشان علی نقوی کی شدید مذمت، دہشت گردی کو انسانیت پر حملہ قرار دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کی فوکل پرسن وزیرِاعظم یوتھ پروگرام اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ، انسانیت سوز اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے اپنے بیان میں سید ذیشان علی نقوی نے کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا نہ صرف بے گناہ شہریوں بلکہ ملک کے امن، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی پر براہِ راست حملہ ہےانہوں نے کہا کہ ایسے سفاک عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ریاست کو چاہیے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ امام بارگاہ ترلائی میں ادا کی گئی جہاں فضا سوگوارہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غم سے بوجھل تھانمازِ جنازہ میں مذہبی سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر سید ذیشان علی نقوی اور آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی بھی موجود تھےجنہوں نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیاسید ذیشان علی نقوی نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتےبعد ازاں سید ذیشان علی نقوی نے پمز ہسپتال پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی مختلف وارڈز میں جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں و طبی عملے سے علاج معالجے پر بریفنگ لی انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گیانہوں نے پمز اور پولی کلینک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی بعد ازاں وہ جامعہ الصادق امام بارگاہ بھی پہنچے جہاں شہداء کی میتوں کے غسل کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلِ خانہ سے تعزیت کیاہلِ خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے سید ذیشان علی نقوی نے کہاہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںحکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سانحے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گاآخر میں انہوں نے ریسکیو سیکیورٹی اداروں اور طبی عملے کی بروقت کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحادبھائی چارہ اور یکجہتی ہی دہشت گردی کے خلاف ہماری سب سے بڑی طاقت ہےاللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔

مزید خبریں