منگل,  27 جنوری 2026ء
متاثرین اسلام آباد کمیٹی کی وفد نے سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد: متاثرین اسلام آباد کمیٹی کے وفد نے صدر کمیٹی سید حسنین شاہ کی قیادت میں چیئرمین مجلس وحدت المسلمین (MWM) سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی، جنہیں سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

وفد میں جنرل سیکرٹری زبیر خان، صدر متاثرین این اے 47 ندیم کھوکھر، اور انفارمیشن سیکرٹری اقبال شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر علامہ سید زاہد عباس کاظمی، سید محمد علی شاہ ترلائی، فضائل حسین شاہ بنگش کالونی، ملک ساجد اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اسلام آباد میں وکلا کی ہڑتال و احتجاجی ریلی

وفد نے راجہ صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، کیک کاٹا اور دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

مزید خبریں