راولپنڈی: (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نظریاتی پارٹی (پی این پی ) کے یومِ تاسیس کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی شیئر حیدر ملک سیالوی نے عوام، کارکنان اور معزز شخصیات کو شرکت کی دعوت دی ہے۔
تقریب 24 جنوری، بروز ہفتہ کو اوئیسس ہالز، چھٹی روڈ، راولپنڈی میں منعقد ہوگی، جو دوپہر 1 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی۔ یومِ تاسیس کی اس تقریب میں پارٹی کی جدوجہد، نظریات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا کے شہر اینکریج میں طے
پارٹی قیادت کے مطابق یومِ تاسیس کی تقریب کا مقصد قومی نظریے، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔ چیئرمین شیئر حیدر ملک سیالوی نے کہا کہ پاکستان نظریاتی پارٹی ملک کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
تقریب میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔











