راولپنڈی(عرفان حیدر)بانی حاجی نزیر پہلوان گروپ کے سرپرست اعلی شیخ خرم شہزاد پہلوان ایک شام پاکستان کے قومی ہیرو کے نام شہداء کے لوائقین سے خطاب میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھو مر ہیں ان کے ورثاء کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوںنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فوض نے بھارت کو راریخ ساز شکست دیگر ثابت کیا کہ پاجوج دنیا کی بہترین فوج ہے انہوں نے لواحقین شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس ماں کے بچے پاک فوج میں شہید ہوئے ہیں ان کو آفیشل فوج کی طرف سے حج کی سعادت دی جانی چاہیے کیونکہ ایک ماں کو ہی پتہ ہوتا ہے کہ جب اس کا بیٹا شہید ہوتا ہے تو اس کے پاس کیا رہ جاتا ہے شہدا کا رتبہ تو ہے ہی ہے اللہ کے ہاں لیکن اس ماں کا رتبہ کیا ہے اللہ کے ہاں کہ جس کا بیٹا ایک وطن کی خاطر شہید ہوا ہے ہم شہدا ء کے ورثاء کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑی ہیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔











