جمعرات,  25 دسمبر 2025ء
سید ندیم منصور نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی، مذہبی ہم آہنگی پر زور

اسلام آباد (عرفان حیدر) حلقہ این اے 47 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار سید ندیم منصور نے ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

سید ندیم منصور نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتی برادریوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس جیسے مذہبی تہوار مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان محبت، احترام اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے عقائد، تہذیب اور ثقافت کا احترام کرنا چاہیے تاکہ معاشرے میں امن اور استحکام قائم رہے۔

سید ندیم منصور نے زور دیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کو آئین کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے اور مذہبی ہم آہنگی، رواداری، برداشت اور بھائی چارہ ہماری قومی شناخت کا اہم حصہ ہیں، جو ملک کو مضبوط بناتے ہیں۔

مزید خبریں