حافظ آباد(شوکت علی وٹو) کرسمس کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران ورکرز کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ارسلان احمد،محمد فرحان،منصوراحمد سمیت دیگر افسران، سپروائزراور سینٹری ورکرز تقریب میں شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ مسیحی افراد کو آئین و قانون کے مطابق مکمل آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے مذہبی تہوار کرسمس کو بھر پور مذہبی رواداری اور جوش و خروش سے منائیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام مسیحی کمیونٹی کے ساتھ ہے اور انہیں اپنی خوشیوں کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے ہر ممکن اقدامات فراہم کر تی رہے گی۔ آج کرسمس کے موقع پر ضلع بھر کے تمام چرچ، گرجا گھروں اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تا کہ مسیحی برادری اپنے اس خوشی کے تہوار کو پور ے جو ش و خروش سے منائیں۔











