اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی صدر سلمیٰ برکات نے اسلام آباد میں کرسمس اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پارٹی کارکنان کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور قائداعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونے کا عزم ظاہر کیا۔
تقریب کے دوران صدر سلمیٰ برکات نے کرسمس کی خوشیوں میں حصہ لیتے ہوئے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو مکمل آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح کا وژن ایک پرامن اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کا تھا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنان، مقامی رہنما اور مسیحی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس اقدام کو بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔











