بدھ,  24 دسمبر 2025ء
الحاج میجر نواب خان جنجوعہ اوروالدہ محترمہ و طارق محمود جنجوعہ (شہید ) کی برسی پر عرس کی تقریب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)الحاج میجر نواب خان جنجوعہ خلیفہ مجاز حکیم خادم علی خادم (سیالکوٹ)اور والدہ محترمہ و طارق محمود جنجوعہ (شہید ) کی برسی کے موقع پر عرس مبارک کی تقریب گل افشاں کالونی جہلم کینٹ میں منعقد ہوئی، تقریب کا اہتمام خادم دربار حضرت بری امام سرکار و دربار حضرت کلو بابا مانسر کیمپ راجہ سرفراز اکرم نے کیا تھا،تقریب کی نظامت کے فرائض صاحبزادہ رضوان خالد نے سرانجام دیئے،عرس کی تقریب تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی،تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری خرم شہزاد نے حاصل کی، جبکہ ملک کے نامور نعت خواں حضرات جن میںقاری علی عثمان ہجویری ،قاری محمد شہزاد، مہرمحمد اکرم ،خالد بھٹی ،خالد محمودقادری ، عبدالرزاق جامی، شہزادہ سیف الملوک شیخ وسیم عباس بری امام ہاؤس، الحاج شہزاد حنیف مدنی لاہور شامل تھے نے اپنی خوبصورت آوازوں میں نعتیہ کلام سے محفل کو گرما دیا،عرس کی تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی رانا نذیر احمد، راجہ سرفراز اکرم، ممبر لینڈ راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹرریاض جنجوعہ، برگیڈیئر راجہ آصف جنجوعہ،حافظ راجہ اعجاز جنجوعہ، راجہ شہزاد راجہ فائق وسیم اور دیگر نام سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعاد میں شرکت کی، تقریب کے اختتام پر الحاج میجر نواب خان جنجوعہ خلیفہ مجاز حکیم خادم علی خادم (سیالکوٹ)اور والدہ محترمہ و طارق محمود جنجوعہ (شہید ) راجہ محمد اکرم شہید سمیت مرحومین کے ایصال ثواب اور ملک و ملت کی سربلندی کیلئے دعا کی گئی۔

مزید خبریں