بدھ,  24 دسمبر 2025ء
ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر کے پارکوں کی خوبصورتی میں اضافہ

راولپنڈی (عرفان حیدر): ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کے پارکوں کی سجاوٹ اور خوبصورتی میں مصروف عمل ہے۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر کے پارکوں کو خوبصورت بنانے اور موسم سرما کے پیش نظر پھولوں اور پودوں کی نگہداشت کے اقدامات جاری ہیں۔

ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے شہریوں کو بہترین تفریحی اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر راول پارک راولپنڈی کی سجاوٹ اور پودوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملیہ پارک راولپنڈی کی خوبصورتی میں اضافہ، دلکش مناظر شہریوں کی توجہ کا مرکز

راول پارک میں لگے رنگ برنگے پھول اور خوبصورت پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں، جبکہ خوشگوار اور دلکش فضا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

مزید برآں، راولپنڈی شہر میں بھرپور شجرکاری مہم بھی جاری ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی لانا اور شہر کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔

مزید خبریں