پیر,  15 دسمبر 2025ء
ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کی نو منتخب کابینہ کی ڈی پی او حافظ آباد سے ملاقات

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کی نو منتخب کابینہ، آزاد میڈیاگروپ کے چئیرمین رائے غضنفر علی کھرل نے ڈی پی او حافظ آباد سے تفصیلی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نومنتخب عہدیداروں میں
چئیرمین بابر اعجاز صدیقی،
صدر گلزار حسین چوہان،
سینئر وائس چیئرمین میاں مظہر حیات،
وائس چیئرمین مہر فاروق احسان
،نائب صدر شہزاد امین بھٹی،
جنرل سیکرٹری شیخ زاہد سہیل،
جائنٹ سیکرٹری اسرار حسین شاہ،
فنانس سیکرٹری امیر حمزہ مغل،
انفارمیشن سیکرٹری حماد حسین سیالوی،
اور آفس سیکرٹری قاضی شیر علی شامل تھے ڈی پی او حافظ آباد سے ملاقات کے دوران ضلع حافظ آباد میں پولیس کا جرائم کی بیچ کنی کے حوالے سے اقدامات.ضلع میں امن و امان قائم کرنے میں پولیس کے کردار کو سراہا. جس طرح پنجاب پولیس کم نفری کے باوجود ضلع حافظ آباد میں پرفارمنس دے رہی ہے قابل تعریف ہے اس وقت ضلع حافظ آباد کو شدید کم نفری کا سامنا ہے، ڈی پی او حافظ آباد کامران حمید نے نومنتخب کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ریاست کا چوتھا ستون ہے پولیس اور صحافیوں کے کوآرڈینیشن سے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے،ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے چیئرمین بابر اعجاز صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ پنجاب پولیس کا ساتھ دیا ہے اور جو بزریعہ خبر پولیس کو لوگوں کی دادرسی کے لیے آگاہ کیا حافظ آباد پولیس نے تعاون کرتے ہوئے دادرسی کے لیے عملی اقدامات کیے،گلزار حسین چوہان صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا صحافیوں اور پولیس کا آپس میں تعاون معلومات کے تبادلے باعث جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے.ماضی کی طرح مستقبل قریب میں بھی صحافیوں اور پولیس کا آپس باہمی تعاون جاری رہے گا. میاں مظہر حیات سنئیر وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب نے کرائم رپورٹنگ کے حوالے سے صحافیوں کو آنے والی مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے تعاون کرنے اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے بعد گرفتار ملزمان کے ریکارڈ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے اور معلومات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا. آزاد میڈیاگروپ کے چئیرمین رائے غضنفر علی کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے حافظ آباد پولیس کی منشیات فروشی پر کنٹرول کرنے پر خراج تحسین پیش کیا،

مزید خبریں