پیر,  15 دسمبر 2025ء
برین بلڈرز اسکول میں شاندار اور یادگار فن فیئر کا انعقاد

حافظ آباد (روشن پاکستان نیوز)برین بلڈرز سکول میں شاندار اور یادگار فن فیئر،بچوں اور والدین میں بھرپور شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق برین بلڈرز سکول میں شاندار، رنگا رنگ اور یادگار فن فیئر کا انعقاد کیا گیا، بچوں اور والدین میں خوشی، مسرت اور تفریح کی فضا قائم کر دی۔ اس فن فیئر میں طلبہ، ان کے والدین، اساتذہ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو سراہا. فن فیئر کے انعقاد کا بنیادی مقصد بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کو فروغ دینا اور والدین و سکول کے درمیان مثبت تعلق کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیتے نظر آئے۔فن فیئر میں کھانے پینے اسٹالز لگائے گئے تھے جن میں فاسٹ فوڈ، مٹھائیاں، مشروبات اور بچوں کی پسندیدہ اشیاء شامل تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریح کے لیے جھولوں، کھیلوں اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں کے بہترین اور محفوظ انتظامات کیے گئے تھے، جن سے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں نے بھی بھرپور لطف اٹھایا۔ خوبصورت سجاوٹ، رنگ برنگے غباروں اور خوشگوار ماحول نے تقریب کی دلکشی میں مزید اضافہ کر دیا۔تقریب کے دوران اسٹیج پر مختلف تفریحی اور معلوماتی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں اور والدین کے لیے دلچسپ مقابلہ جات، کوئز اور گیمز شامل تھے۔ ان سرگرمیوں نے شرکاء میں جوش و خروش پیدا کیا اور پورا ماحول خوشیوں سے بھر گیا۔ لکی ڈرا کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خوش نصیب والدین اور شرکاء کے نام نکلے اور انہیں قیمتی انعامات دیے گئے۔ لکی ڈرا کے موقع پر شرکاء میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا، برین بلڈرز سکول کے اساتذہ اور اسٹاف نے اعلیٰ نظم و ضبط، ذمہ داری اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پارکنگ اور مہمانوں کی رہنمائی کے تمام انتظامات نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے گئے، جس پر والدین نے اسکول انتظامیہ کو دل کھول کر سراہا۔

مزید خبریں