راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ممتاز عباسی خاندان عباسیہ کا فخر ہیں ایک بیٹی پاکستان آرمی میں کپٹین ایک ڈاکٹر ایک ایف بی آر میں آفیسر اور سوشل ورکر ہے سالار ملت راجہ محمد جان عباسی سفیر اختر عباسی، چیئرمین ٹرسٹ ساجد عباسی اور ان کی ٹیم کی طرف سے کنزہ ممتاز عباسی کو مبارک بادگزشتہ روز عباسیہ ویلفیئر فانڈیشن ٹرسٹ کی مرکزی قیادت کنزہ ممتاز عباسی کی رہائش گاہ سکیم تھری پہنچیں اور ان کو ایف بی آر میں افسر تعیناتی پر مبارک باد دی اور ان کو پھول پیش کیئے اور ان کے لیے نیک تمنا کا اظہار کیا ،اس موقع پر ان کے والد محترم ممتاز عباسی نے بتایا کے میری چار بیٹیاں ہیں ایک ڈاکٹر ایک پاکستان آرمی میں کیپٹن ایک ایف بی آر اور ایک سوشل ورکر ہے عباسیہ ویلفیئر فانڈیشن کے رہنمائوں نے ممتاز عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کا فخر ہے آپ نے اپنی بچیوں کو اعلی تعلیم کے زیو سے آراستہ کیا آج وہ قوم وملک کی خدمت میں سرگرم عمل ہے موجودہ جدید دور میں اعلی تعلیم وقت کی ضرورت ہے خاندان عباسیہ کا ہر فرد اپنے بچوں کو اعلی تعلیم سے آراستہ کریں۔











