حافظ آباد(شوکت علی وٹو)سرگودھا روڈ بالمقابل ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں بن ثناء شاپنگ مال کی جانب سے گرینڈ لکی ڈرا کی شاندار تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں خوش قسمت شہری طارق محمود کے نام کا موٹر سائیکل انعام نکلا،موٹرسائیکل کی چابی حاجی ثناء اللہ طور اور عوامی لیڈر مسلم لیگ ن ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد نے موقع پر اس کے حوالے کی۔ ڈاکٹر مفتی ابرار احمد طور اور حافظ احمد طور نے اپنے خطاب میں کہا کہ بن ثناء شاپنگ مال معیار اور کوالٹی پر نو کمپرومائز کی پالیسی کے تحت کاروبار کر رہے ہیں اور سنت نبویؐ کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو بہترین کوالٹی، اشیاء مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔بن ثناء شاپنگ مال کا نام ہم نے اپنے والد کے نام پر رکھا ہے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور اصول پسندی کا درس دیا اور انہی تعلیمات پر کاربند رہتے ہوئے ہم نے اپنے کاروبار میں معیار اور ایمانداری کو اپنا بنیادی اصول بنایا ہے۔ تقریب میں واشنگ مشین، استریاں، جوسر، بلینڈر اور دیگر قیمتی انعامات بھی خواتین وحضرات میں تقسیم کیے گئے۔ شیخ گلزار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بن ثناء شاپنگ مال اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی تقریب کا انعقاد کر چکا ہے جس میں موٹر سائیکل سمیت متعدد قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی ثناء اللہ کی فیملی، مفتی ابرار احمد، حافظ احمد طور اور دیگر افراد انتہائی ایمانداری،خوش اخلاقی اور بہتر سے بہتر معیار کے ساتھ شہریوں کو امپورٹڈ اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بن ثناء شاپنگ مال نے شہر میں معیار اور دیانت داری کی ایسی مثال قائم کی ہے کہ متعدد کاروباری ادارے ان کو دیکھ کر وجود میں آئے ہیں اور اب حافظ آباد میں معیاری اشیا کی فراہمی پہلے سے کہیں زیادہ ممکن ہو چکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بن ثناء شاپنگ مال آئندہ بھی معیار اور کوالٹی پر سمجھوتا کیے بغیر شہریوں کا اعتماد برقرار رکھے گا ۔











