لاہور (وقار نسیم وامق) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن پی آئی اے کے سابق سیلز اینڈ مارکیٹنگ منیجر شیخ ارشد کے بیٹے عون ارشد کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں قریبی عزیز واقارب سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سنئیر سیاست دان چوہدری پرویز الہی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اس موقعہ پر مہمانوں نے دولہا عون ارشد اور دلہن میرب فاطمہ کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا دعوت ولیمہ کے پرمسرت موقعہ پر شیخ ارشد کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی مشکور اور ممنون ہیں کہ سیاسی،سماجی،ادبی اور مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ان کی خوشی میں شریک ہوئے۔











