پیر,  08 دسمبر 2025ء
پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جونوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دی ہے، ملک خالد نواز

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ جونوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کھیلوں کے فروغ کو ترجیحی دی،بلال بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہو کر پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کو مزید ترقی دیں گے موجودہ حالات میں صحتمند سر گرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک خالد نواز بوبی نے سید پور روڈ پنڈوڑہ میں سنوکر لانچ کیافتتاح موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں تاجر اتحاد پنڈورہ بازار کے صدرراجہ ابرار عباسی،جنرل سیکرٹری راجہ حارث، نواب خان ایڈوکیٹ،راجہ دانیال ایڈوکیٹ، عمران منہاس اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے ۔ راجہ احسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کھلیں نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھتی ہیں۔ ملک خالد نواز بوبی نے کہا کہ صحت مند سرگرمیاں جاری رہنی چائیں اور سنوکر مقابلوں کا اہتمام بھی وقت کی ضرورت میں امید کرتا ہوں راجہ احسن اور ان کی ٹیم اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسی ٹیم بنائیں گے جو بین الصوبائی سطح پر مقابلوں میں حصہ لے گی اور ملک کا نام روشن کرنے میں اہم کرداد ادا کرے گی۔

مزید خبریں