پیر,  08 دسمبر 2025ء
راولپنڈی کے پارکس کی سجاوٹ اور شجرکاری مہم جاری

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے اور شہریوں کو زیادہ بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات پر پارکس کی تزئین و آرائش اور سردیوں میں پھولوں اور پودوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عطاالرحمان شہید پارک میں سجاوٹ اور باغبانی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں رنگ برنگے پھول اور خوشنما پودے بہار کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ پارک کی دلکش فضا شہریوں اور فیملیز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جو بڑی تعداد میں یہاں تفریح کے لیے آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایچ اے راولپنڈی کا سرسبز و شاداب شہر کی جانب اہم قدم، نرسریز میں پودوں کی افزائش اور خود کفالت کا عمل جاری

ہارٹیکلچر ایجنسی کا عملہ پارک میں مسلسل محنت کے ساتھ باغبانی کے امور انجام دے رہا ہے اور پودوں کی نگہداشت میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے احمد حسن رانجھا نے کہا کہ عوامی سہولت اور صحت مند تفریحی ماحول مہیا کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق راولپنڈی کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کا مشن جاری ہے۔ شہر میں بھرپور شجرکاری مہم بھی جاری ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ ہارٹیکلچر ایجنسی مستقبل میں بھی شہریوں کی سہولت کے لیے نئے منصوبے متعارف کراتی رہے گی۔

مزید خبریں