اتوار,  07 دسمبر 2025ء
بھٹہ خشت مالکان ایسوسی ایشن حافظ آباد کا مقامی ہوٹل میں اجلاس منعقد

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)بھٹہ خشت مالکان ایسوسی ایشن حافظ آباد کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں ضلع بھر کے بھٹہ خشت مالکان نے شرکت کی اجلاس میں باہمی مشاورت سے میاں محمد زمان ڈوگر کو صدر اور ملک احسان احمد کو بھٹہ خشت ایسوسی ایشن حافظ آباد جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا اور حاجی نصر اللہ کو تحصیل پنڈی بھٹیاں کا صدر اور سکندر مختار کانجو کو جلال پور بھٹیاں صدر اور شہادت بھٹی کو کالیکی منڈی کا صدر اور رانا محمد افضال کو کسوکی مارکیٹ کا صدر منتخب کیا گیا جس پر تمام ممبران نے مبارکباد پیش کی اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھٹہ خشت ایسوسی ایشن حافظ آباد کے نو منتخب صدر میاں محمد زمان ڈوگر نے کہا کہ اگر پیرا فورس والے اس طرح ہی بھٹہ مالکان کو جرمانے کرتے رہے اور پکی اینٹ کا ریٹ مقرر نہ کیا گیا تو ہم بھٹے بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگاری کا شکار ہو جائیں اس لیے حکومت سے اپیل ہے کہ بھٹہ انڈسٹری کے ساتھ تعاون کریں.

مزید خبریں