منگل,  02 دسمبر 2025ء
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس حافظ آباد کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کے اعلان کے بعد پنجاب بھر کی طرح حافظ آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے سی ڈی پولیس حافظ آباد کا منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن۔کوئی بھی بچ نہیں پائے گا، ہاف فرائی اور فل فرائی سکیم جاری ہے منشیات فروش نظر نہیں آئے گا، سہیل ظفر چٹھہ نے جو کہا کر دیکھایا.بدنام زمانہ منشیات فروش امجد فاروق سکنہ ونی ریکارڈ یافتہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا، دوسری کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، منشیات فروش موٹرسائیکل پر سوار ہو کر منشیات کی سپلائی کیلئے جا رہے تھے کے سی سی ڈی پولیس سے سامنا ہو گیا۔منشیات فروشوں نے فراری کی کوشش میں موٹرسائیکل بھگائی جو سی پیک روڈ گاوں ممنا کے قریب روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئے۔سی سی ڈی پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جنہیں ہسپتال لیجایا گیا۔تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے گرنے کیوجہ سے دونوں منشیات فروشوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت طاہر عباس عرف بلی سکنہ جلالپور بھٹیاں اور ملازم حسین سکنہ پنڈی بھٹیاں کے نام سے ہوئی۔گرفتار زخمی ملزمان منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

مزید خبریں