منگل,  25 نومبر 2025ء
سابق وائس چیئرمین یونین کونسل پنڈی بورے پر فائرنگ، اورنگزیب ہنجراء جاں بحق

حافظ آباد(شوکت علی وٹو) پریم کوٹ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سابق وائس چیئرمین یونین کونسل پنڈی بورے محمد اورنگزیب ہنجراء جان کی بازی ہار گیا.پاکستان مسلم لیگ ن حافظ آباد کے مقامی رہنما سابق وائس چیئرمین یونین کونسل پنڈی بورے محمد اورنگزیب ہنجراء آف پریم کوٹ پر فائرنگ سے جانبحق ہوگیا، مقتول اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا جس پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نیتجے میں محمد اورنگزیب ہنجراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا،قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر حافظ آباد کی پولیس موقع واردات پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی، کرائم سین کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد کو اکھٹے کیے. پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا.

مزید خبریں