پیر,  24 نومبر 2025ء
جیکرنڈا آرٹ گیلری میں رنگا رنگ فن و دستکاری کی شاندار نمائش

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) جیکرنڈا آرٹ گیلری میں فن و دستکاری کی رنگا رنگ اور شاندار نمائش منعقد کی گئی، جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے نامور سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ باصلاحیت نوجوان فنکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی اس نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں نے نہ صرف شائقینِ فن کو مسحور کر دیا بلکہ فنکاروں کی اعلیٰ فنی مہارت، تخلیقی وسعت اور جمالیاتی حس نے ہر آنے والے کو متاثر کیا گیلری میں رکھے گئے فن پارے موضوعات، رنگوں اور تکنیک کے اعتبار سے انتہائی متنوع تھے جنہوں نے حاضرین کو فنکاروں کے ذہنی اظہار، تخیل اور احساسات کی نئی دنیا میں داخل کر دیانمائش میں بیگم بریگیڈیئر جاوید اشرف کی تیار کردہ پینٹنگز نے خاص طور پر خواتین شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ ان کی پینٹنگز میں روایتی موضوعات کو جدید انداز میں پیش کرنے کی مہارت نمایاں تھی، جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔ ان کے فن پاروں میں رنگوں کا امتزاج، باریک نقش نگاری اور سماجی پہلوؤں کی عکاسی نے ہر کسی کو متاثر کیااس نمائش کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ سینئر اور نوجوان فنکاروں نے پہلی بار مشترکہ پلیٹ فارم پر اپنے فن کی نمائش کی اس مشترکہ شرکت نے نہ صرف فنکاروں کے درمیان رابطے کو مضبوط کیا بلکہ نوجوانوں کو تجربہ کار فنکاروں سے سیکھنے کا منفرد موقع بھی فراہم کیا۔ سینئر فنکاروں نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں آرٹ انڈسٹری میں نئی روح پھونکتی ہیں اور نوجوان صلاحیتوں کو آگے بڑھنے کی راہ ہموار کرتی ہیںنمائش میں شریک فنکاروں میں اعجاز خان، انور خان، رفعت خٹک، رضوانہ، صائمہ عامر، فصیحہ فاروق، پرویز خان، الطاف، نزہت بریر، شازیہ جاوید، سعدیہ عاطف، طیبہ عزیز اور دیگر شامل تھے ہر فنکار نے اپنے مخصوص انداز اور انفرادی سوچ کے مطابق فن پارے تخلیق کیے تھے، جن میں ثقافتی ورثے، روزمرہ زندگی، نسوانیت، فطرت، جذبات اور سماجی رویوں کو منفرد طور پر پیش کیا گیا تھانمائش کے دوران شائقین نے مختلف فن پاروں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور کئی آرٹ پیسز کے بارے میں فنکاروں سے تفصیلی بات چیت بھی کی۔ کئی خاندان، طلبا، اساتذہ اور آرٹ کے شوقین افراد بڑی تعداد میں نمائش دیکھنے کے لیے آئے، جس سے گیلری کا ماحول سارا دن پرجوش اور زندگی سے بھرپور رہانمائش کے اختتام پر شائقین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فن پارے نہ صرف فنکاروں کی محنت اور فن کے ساتھ لگاؤ کا مظہر ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سوچ، حسنِ ذوق کے فروغ اور خوبصورتی کے احساس کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں آرٹ کی ترویج اور نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے بے حد ضروری ہیں۔

مزید خبریں