اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کی سابق رکن اسمبلی آمنہ خانم نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔ تینوں خودکش حملہ آوروں کی ہلاکت ایف سی اہلکاروں کی اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
آمنہ خانم کا کہنا تھا کہ ایف سی کے تین بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن دہشتگردوں کو کمپلیکس میں داخل نہیں ہونے دیا۔ پوری قوم کو اپنے ان بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اور سیکیورٹی فورسز یکجا ہیں۔ دہشتگرد جان لیں کہ ہر حملے میں رسوائی اور ناکامی ان کا مقدر بنے گی۔
انہوں نے حملے میں شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے بھی دعا کی۔











