اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ نون کے رہنما شوکت خان نیازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن فرزانہ کوثر کو ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے فرزانہ کوثر کی خدمات اور یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لئے کی جانے والی محنت کو سراہاشوکت خان نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کو معاشی ترقی اور خود انحصاری کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہےاس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے بہترین مواقع مل رہے ہیں جو ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیںفرزانہ کوثر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس اعزاز کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں ہمیشہ نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی ہوں گی اور وہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی اس ملاقات میں مسلم لیگ نون کے دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے پروگرام کی کامیابی پر فرزانہ کوثر کو مبارکباد دی اور ان کی جدوجہد کی قدر کی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نوجوانوں کے لئے مزید اقدامات کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے مزید منصوبوں پر بات چیت کی۔










