جمعرات,  06 نومبر 2025ء
اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤسز سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ سید الطاف حسین شاہ، صدر سردار اظہر آزاد، سینئر نائب صدر محمد ظہور اعوان اور جنرل سیکریٹری سید خرم گیلانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل، سیاحت کے فروغ اور ہاؤسنگ و مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت گیسٹ ہاؤسز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قائم گیسٹ ہاؤسز سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے تحفظ اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وفد نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت کی سرپرستی سے گیسٹ ہاؤس انڈسٹری کو مزید استحکام اور ترقی ملے گی۔

مزید خبریں