اسلام آباد (منصور ظفر) اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (اکرا) کے ایگزیکٹو ممبر اور معروف کرائم رپورٹر ابرار محمود کی والدہ محترمہ کی نمازِ جنازہ ترلائی میں ادا کی گئی، جس میں صحافتی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں اکرا کے جنرل سیکریٹری و قائم مقام صدر خرم ملک، چیئرمین چوہدری جاوید بھاگھٹ، انفارمیشن سیکریٹری منصور ظفر، سینئر صحافی زمان مغل، سابق صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، سابق صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید، راجہ شوکت کمال، خلیل جنجوعہ، راجہ سجاد، کامران کھوکھر، توقیر، محمد علی، طاہر نوید سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔
شرکائے جنازہ نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر دعا کی گئی کہ ﷲ تعالیٰ نبی کریم ﷺ کے صدقے مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔










