بدھ,  05 نومبر 2025ء
اسلام آباد میں گیسٹ ہاؤس انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے چیمبر آف کامرس کا تعاون، صدر سردار طاہر محمود کی یقین دہانی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود سے اسلام آباد گیسٹ ہاؤس ایسوسی ایشن کے صدر سردار اظہر آزاد، سینئر نائب صدر محمد ظہور اعوان اور جنرل سیکرٹری سید خرم گیلانی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اسلام آباد گیسٹ ہاؤس انڈسٹری کو درپیش مسائل، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گیسٹ ہاؤس انڈسٹری دارالحکومت میں سیاحت کے فروغ اور ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے اسے پالیسی سطح پر مکمل تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے یقین دہانی کرائی کہ چیمبر گیسٹ ہاؤس انڈسٹری کے مسائل کے حل، سہولیات کی فراہمی اور پالیسی تعاون کے لیے متعلقہ اداروں سے بھرپور رابطہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے گیسٹ ہاؤسز کا فعال کردار انتہائی اہم ہے اور حکومت کو اس شعبے کو ریگولیٹری سپورٹ اور آسانیاں فراہم کرنی چاہییں تاکہ دارالحکومت میں سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور کاروباری طبقہ مستفید ہو سکے۔

مزید خبریں