راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدر و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ جاتا ہے کیونکہ اب ملک و قوم کو سنوارنے اور مستقبل کو روشن کرنے کا وقت ہو چکا ہے، پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف عملی طور پر قائد جمہوریت میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق دن اور رات کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے کردار کو نہ صرف اب تسلیم کرنا شروع ہو گئی ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ تجارت کا بھی آغاز ہو چکا ہے جس کا ثبوت امریکہ کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہونا ہے اسی طرح غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بہترین حکمت عملی کے ساتھ پالیسیاں مرتب کر رہے ہیں جن کا بہت جلد اچھے نتائج برامد ہونا شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپنے اعزاز میں منقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر نیلسن عظیم نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے اس ملک میں بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب، فرقہ و ذات، پات کے ہم پاکستانی ایک قوم ہیں اب وقت تقاضا ہے کہ ہر شخص ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنا اپنا کردار احسن انداز میں سرانجام دے۔











