اتوار,  02 نومبر 2025ء
اورسیز پاکستانی بزنس مین محمد علی کی وفاقی وزیر پیر عمران شاہ سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستانی کینیڈین کاروباری شخصیت محمد علی کنیڈین بزنس مین کا پاکستان کا دورہ، دورے کے دوران محمد علی کی وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر عمران احمد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا میں بزنس کے حوالے سے گفتگو، ملاقات کے موقع پر اسلام آباد کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سردار حمزہ بھی موجود تھے ، ملاقات میں اوورسیز پاکستانی محمد علی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کیساتھ ملکر بزنس کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری روابط اور تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیر عمران احمد شاہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ محمد علی کی تجاویز پر عملدرآمد کرینگے تاکہ دونوں ملکوں کی تجارت کی نئی جہت دی جا سکے، انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ملک کی معیشت کو فروغ دینے کیلئے وہاں کی حکومتوں سے ملکر کاروباری تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر سماجی و سیاسی شخصیت سردار حمزہ نے کہا کہ ملکی معیشت میں کاروباری افراد کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا، حکومت ملک میں کاروباری طبقے کی سہولیات میں مزید بہتری لا کر ملکی معیشت کو ٹھیک کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں