اتوار,  02 نومبر 2025ء
پاکستان اور بالخصوص پختون قوم کو مختلف مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں، امیر مقام

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بحیثیت مسلمان اور قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی مسائل کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے،کچھ منفی پروپیگنڈوںاور غیر سنجید ہ فیصلوں کی وجہ سے ملک پاکستان اور بالخصوص پختون قوم کو مختلف مسائل اور چیلنجز درپیش ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میںپختون ایکشن آرگنائزیشن(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پختون ایکشن آرگنائزیشن(رجسٹرڈ) کے چیئرمین ملک ریاض بنگش،مفتی صفی اللہ خٹک سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی، سماجی، دینی شخصیات بھی موجود تھیں، ملک ریاض بنگش کا تقریب سےتنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تنظیم ہر قسم کے تنازعہ میں غیر جانبدارانہ کردار کرتے ہوئے انہیں حل کروانے کی کوششیں کریگی، ناجائز قبضہ کی گئی جگہوں کو قبضہ مافیاء سے واگزار کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گی،جبکہ نوسربازوں کے شکار افراد کی معاونت، بے سہارا افراد کی مالی معاونت، جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات، خواتین کے حقوق کی پاسداری اور ملکی اداروں کے شانہ بشان کھڑے ہو کر ملک کی سالمیت کیلئے ہر ممکن کوششیں کریگی۔

مزید خبریں