اٹک (روشن پاکستان نیوز) تحصیل جنڈ کے علاقے پنڈ سلطانی کی رہائشی بیوہ خاتون مریم جان نے حکومت، فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔ مریم جان کا کہنا ہے کہ وہ ایک فوجی کی بیوہ ہیں اور تین بیٹیوں کی ماں ہیں، جن میں سے ایک بیٹی کینسر کے باعث انتقال کر گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی بیٹا نہیں ہے اور خاوند کی معمولی پنشن میں اس دورِ مہنگائی میں گزر بسر ناممکن ہو چکی ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران ان کا بوسیدہ مکان گر گیا جبکہ مال مویشی بھی مر گئے ہیں، جس سے آمدنی کا واحد ذریعہ ختم ہو گیا ہے۔
مریم جان نے کہا کہ بیٹی کے علاج کے لیے لوگوں سے ادھار لیا تھا، مگر اب قرض خواہ رقم کی واپسی کے لیے سخت پریشان کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کوئی کمانے والا نہیں ہے، اور گھر کے حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ روزمرہ کے کھانے پینے کا بندوبست بھی مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے حکومت، سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مالی مدد کریں تاکہ وہ اپنے قرض کی ادائیگی، مکان کی دوبارہ تعمیر اور بیٹیوں کے بنیادی اخراجات پورے کر سکیں۔
رابطے کے لیے مریم جان سے ان کے موبائل نمبرز 0334-5614929 اور 0317-5635804 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔











