پیر,  27 اکتوبر 2025ء
حافظ آباد: سرکاری سکول چھٹی کے دن عیاشی کا اڈہ بن گیا، پولیس کا چھاپہ، دو خواتین گرفتار

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)گورئمنٹ ایلیمنٹری سکول سکھیکی منڈی سرکاری سکول میں چھٹی کے دن مبینہ عملہ کی ملی بھگت سے عیاشی کا اڈہ بنا دیا۔

اہل علاقہ نے سکول پرنسپل و پولیس کو بروقت اطلاع کر دی، پرنسپل و دیگر موقع پر پہنچ گیے جہاں محفل و سرور کی محفل چل رہی تھی پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے موقع پر 2 لڑکیاں کو گرفتار کر لیا اسی اثنا میں پاسکو سنٹر میں ملازم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. اور محفل و سرور کی سرکاری سکول میں محفل جمانے والوں کی کھڑی گاڑی بھی پکڑی گئی.تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا.تعلیمی ادارے کوعیاشی کے اڈے میں بدلنے والوں نشان عبرت بنایا جائے گا.

محفل و سرور کا واقع گزشتہ شام 26 اکتوبر 2025 8 بجے کے قریب ہوا تاہم سکول کا چوکیدار بھی غائب تھا اور لگتا یہی ہے کہ محفل و سرور سجانے والوں کو عملہ کی آشیر باد تھی یا کوئی بعد میں شامل ہونے والا تھا جو اہل علاقہ کو خبر ہونے پر پکڑا گیا تھانہ سکھیکی منڈی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جس سے پتہ چل سکے اس میں کونسے عناصر ملوث ہیں اور محکمہ تعلیم کی محکمانہ انکوائری میں کیا حقائق سامنے آتے ہیں بڑا سوالیہ نشان ہے.

مزید خبریں