اتوار,  26 اکتوبر 2025ء
پاکستان کا روشن مستقبل نوجوان نسل ہے، عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر نیلسن عظیم

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ڈاکٹر نیلسن عظیم وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام پاکستان کا چہرہ اور نوجوان نسل ہی پاکستان کا روشن مستقبل ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کا یہ منشور ہے کہ ہر پاکستانی بلاتفریق رنگ نسل اور مذہب خوشحال ہو اور ہر پاکستانی کو زندگی کی تمام سہولیات حاصل ہوں، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز قائد جمہوریت میاں نواز شریف کی راہنمائی میں ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے عملی طور پر کوشاں ہیں، یہ ملک صرف امرا کی عیاشیوں کے لیے نہیں بلکہ ہماری عام عوام جو غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اس کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملنے کے لیے بنا ہے، پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کے لیے غربت کا خاتمہ اور بیروزگار افراد کو اچھی نوکری فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے جا کے لیے حکومت کوشاں ہے، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نیلسن عظیم نے گزشتہ روز یہاں اپنے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر نیلسن عظیم نے مزید کہا کہ پاکستان کے بقا، تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے تمام پاکستانی قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار احسن انداز میں ادا کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں مہنگائی، غربت، بے روزگاری جیسے بہت سے مسائل کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں