راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)ڈاکٹر محمد حنیف مغل چیئرمین پاکستان تحریک شاد باد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سلیم مغل سمیت میرے تمام امیدواران جو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں وہ عملی طور پر عوام کی خدمت کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں اور عام عوام کی بہتری اور ان کی زندگی میں ترقی کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دیں گے ڈاکٹر سلیم مغل ہمیشہ سے درد دل رکھنے والے حساس جزبات کے مالک لیڈر ہیں اور یو سی بگا شیخ کے چیئرمین بن کر علاقے کی تبدیلی اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے اسی طرح پاکستان تحریک شاد باد کے تمام امیدواران جو مختلف علاقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ اپنے اپنے حلقوں میں انشااللہ نمایاں کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کے لیے حقیقی اور عملی طور پر جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بگا شیخاں ڈاکٹر سلیم مغل، ملک عابد اعوان اور صدر یو سی بگا شیخاں ملک رفیق عوان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان تحریک شاد باد کے روح رواں ملک کے ممتاز ماہر تعلیم اور دانشور مرتضی مغل کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ ان کی درازی عمر و صحت مندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ڈاکٹر حنیف مغل نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستان تحریک شاد باد مکمل طور پر عوامی جماعت ہے جس نے سیاست کو خدمت کے طور پر سر انجام دینا شروع کیا ہے تاکہ عوام کو باعزت روزگار اور تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو کہ ان کا حق ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔











