اتوار,  26 اکتوبر 2025ء
صوبائی محتسب ایڈوائزر حافظ آباد کی گڑھی غوث میں کھلی کچہری کا انعقاد

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)صوبائی محتسب پنجاب کے دفتر حافظ آباد کے ایڈوائزر فضل عباس کی زیرِ نگرانی محلہ گڑی غوث، مسجد فیضانِ مدینہ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں بھٹہ مزدوروں سمیت علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مزدوروں نے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ، محکمہ صحت، لیبر ڈپارٹمنٹ ،لوکل گورنمنٹ ،محکمہ پولیس ،میونسپل کمیٹی اور اندراجِ پیدائش پرچی سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔کنسلٹنٹ محتسب پنجاب حافظ آباد نے موقع پر ہی مختلف محکموں سے متعلق درخواستیں وصول کیں اور متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کے لیے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ معاشرے کا اہم ستون ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محتسب پنجاب کا دفتر عوام کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے اور مزدوروں کے جائز حقوق ان تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید خبریں