راولپنڈی (عرفان حیدر) ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پی ایچ اے کی جانب سے لیاقت باغ میں عوام کو شاندار تفریحی اور سرسبز ماحول فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،شہرِ راولپنڈی کے تاریخی اور مرکزی لیاقت باغ کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لئے پی ایچ اے کا عملہ بھرپور مستعدی سے روزانہ کی بنیاد پر ہارٹیکلچر کا کام سرانجام دیتا ہے،لیاقت باغ کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت اہمیت حاصل ہے،یہ پارک پہلے کمپنی باغ (ایسٹ انڈیا کمپنی باغ) کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن 1951 میں لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد اس کا نام “لیاقت نیشنل باغ” رکھ دیا گیا،یہ باغ بڑے سیاسی اجتماعات منعقد کروانے کی جگہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی کی عوام سیر و تفریح کی غرض سے بھی لیاقت باغ کا رُخ کرتے ہیں،خوبصورت سرسبز نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے لیاقت باغ کی اسی تاریخی اہمیت اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی دیکھ بھال،صاف صفائی اور سجاوٹ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی ہدایات دیں،سرسبز ماحول،دراز درخت اور رنگ برنگے پھول پودے لیاقت باغ کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔پی ایچ اے راولپنڈی شہر کو سرسبز بنانے اور عوام کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے،پی ایچ اے کا عملہ لیاقت باغ میں ہارٹیکلچر کے کام کو سرانجام دے کر اس کے حسن میں مزید اضافے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی کو سرسبز بنانے میں پی ایچ اے کا اہم کردار، نرسریز میں اعلیٰ نسل کے پودوں کی افزائش جاری