اتوار,  19 اکتوبر 2025ء
اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-10/4 اسلام آباد کی شاندار انویسٹیچر و ہائی اچیورزتقریب ایوانِ قائد میں رنگا رنگ پروگرام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اساس انٹرنیشنل اسکول، ایف-10/4 اسلام آباد کے زیرِ اہتمام “انویسٹیچر و ہائی اچیورز ایوارڈ” کی ایک پروقار تقریب ایوانِ قائد لائبریری، ایف-9 پارک اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور معزز مہمانانِ گرامی کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد ننھے منے بچوں کی خوبصورت پرفارمنسز نے حاضرین کے دل جیت لیے اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اس رنگا رنگ تقریب میں تعلیمی سال 2024-25 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو ہائی اچیورز ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا، جبکہ نو منتخب ہاؤس کونسل ممبران کو خصوصی سیشز پہنائے گئےتقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمد ارشد ضیاء، سابق رکنِ قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، معروف ماہرِ تعلیم جمشید سلطان، اور محترمہ سعدیہ گل شامل تھیں جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو رونق بخشی اس موقع پر برانچ ہیڈ محترمہ سفیہ جوادنے خطاب کرتے ہوئے سکول کی شاندار کارکردگی اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے بچوں میں قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیابعد ازاں ڈائریکٹر اساس انٹرنیشنل اسکول ڈاکٹر ارشد ضیاءنے اپنے خطاب میں ہائی اچیورز طلبہ کو مبارک باد دی اور ادارے کی ترقی و معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل محنت کو کامیابی کی کنجی قرار دیا انہوں نے اس تقریب کے بہترین انتظامات کو سراہا اور اس کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیاتقریب کے اختتام پر جونیئر سیکشن ہیڈ مسٹریس محترمہ سمیہ فیصل سینئر سیکشن ہیڈ محترمہ حنا تشفین اور جونیئر سیکشن کوآرڈینیٹر محترمہ ابتسام عبید، نے بھی اساتذہ، والدین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اس اہم تقریب میں شرکت کی یہ شاندار تقریب نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کا باعث بنی بلکہ اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ کے مابین ایک مثبت تعلق کو بھی فروغ دیا، جو معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے

مزید خبریں