راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) ابتک نیوز کے چیف کیمرہ مین اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے رکن وسیم احمد کی اہلیہ کو غم و اندوہ کے ماحول میں راولپنڈی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں صحافی برادری، سیاسی و سماجی تنظیموں کے کارکنان اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازِ جنازہ میں صدر آر آئی یوجے طارق علی ورک، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی، راجہ کامران، رانا سرفراز سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی اور وسیم احمد سے اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر صدر RIUJ طارق علی ورک نے کہا کہ یونین اس دکھ کی گھڑی میں وسیم احمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
شرکائے جنازہ نے بھی مرحومہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی۔