جمعرات,  16 اکتوبر 2025ء
ملک شہباز خان اسلام آباد قومی امن کمیٹی کے ضلعی چئیرمین منتخب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پیر ہاؤسں بری امام سرکار کے معاونِ خصوصی ملک شہباز خان اسلام آباد قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کےضلعی چئیرمین منتخب ۔ نوٹیفکیشن جاری ، اس موقع پرپیر سید محمد علی گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک شہباز خان ایک با صلاحیت اور نہایت قابل نوجوان ہیں۔ امید ہے کہ وہ اس عہدے پر بھرپور خدمات سرانجام دیتے ہوئے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور بین المذاہب رواداری و ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں گے۔ سجادہ نشین بری امام سرکار کا مزید کہنا تھا کہ اسلام سراسر محبت ہے اور صوفیائے کرام نے اپنے عمل اور کردار سے اسی محبت کے ذریعے لوگوں کے دل منور کیے۔ بڑھتی ہوئی معاشرتی برائیوں کا واحد حل ہی اسلامی تعلیمات اور بالخصوص اخلاق کی درستی ہے۔ ملک شہباز خان ایک صوفیانہ ماحول میں پرورش کے باعث نہایت باادب اور نرم دل کے ملک ہیں۔ اس عہدے پر آنے کے بعد ان سے مزید امیدیں وابستہ ہیں اور ان شاءاللہ وہ ان امیدوں پر پورا اتریں گے۔ پیر ہاؤسں بری امام سرکار اس مشن میں ان کے ساتھ ہے کیونکہ بڑھتے ہوئے انتشار، تعصب اور نفرت کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ بین المذاہب ہم آہنگی ہی ہے۔

مزید خبریں