جمعرات,  16 اکتوبر 2025ء
نیشنل پریس کلب کے سابق ممبر گورننگ باڈی سید محمد عباس نقوی انتقال کر گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق ممبر گورننگ باڈی اور سینئر صحافی سید محمد عباس نقوی انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک طویل عرصے سے شعبہ صحافت سے وابستہ تھے اور اپنے پیشہ ورانہ کردار کی وجہ سے صحافتی حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات 16 اکتوبر کو جامعہ امام صادق، جی نائن ٹو اسلام آباد میں نمازِ ظہر کے بعد ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین ایچ-الیون قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

مزید پڑھیں: رفتار ٹیم پر “ایف آئی آر” درج، صحافیوں کو ہراساں کرنا قابلِ مذمت ہے، پاکستان میڈیا کونسل

نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نایر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور گورننگ باڈی کے تمام ارکان نے سید محمد عباس نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں