اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے اسٹاف ممبر محمد عثمان کو ان کی شاندار اور مثالی کارکردگی پر اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوارڈ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور سینیٹر طلحہ محمود نے مشترکہ طور پر دیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں وزارت کے اعلیٰ حکام اور اسٹاف ممبران نے شرکت کی۔
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے محمد عثمان کی پیشہ ورانہ لگن، ذمہ داری اور ادارے کے لیے نمایاں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عثمان جیسے محنتی افسران ہی کسی ادارے کی اصل طاقت ہوتے ہیں۔
سینیٹر طلحہ محمود نے بھی محمد عثمان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی دیگر ملازمین کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔
محمد عثمان نے ایوارڈ ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی محنت کا اعتراف ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔