پیر,  13 اکتوبر 2025ء
راولپنڈی کینٹ میں ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک کا بینک روڈ کا تاریخی دورہ، تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے خدمات کو سراہا گیا

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)مرکزی تنظیم تاجران کینٹ کے صدر زاہد بختاوری اور مشتاق خان کی قیادت میں ایک اہم اور تاریخی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک کا بینک روڈ کا خصوصی دورہ کیا گیا۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی جی رانا منظور ، ڈائریکٹر رانا خلیل، ،ڈائریکٹر سجاد خان ، ڈائریکٹر عامر مسعود، ڈائریکٹر عمران گلزار ، سی ای او کینٹ عامر رشید وڑائچ، سی ای او چکلالہ کینٹ عارفین زبیر، میڈم صائمہ شا ہ تھے، مر کزی انجمن تاجران کینٹ کے گروپ لیڈر فرمان اللہ خان، سرپرست اعلی عبدالسلام،چیئرمین شیخ سجاد، وائس چیئرمین بابر خان، رفیع اللہ، شیخ ذیشان، صدر خان مشتاق خان جنرل سیکرٹری وجیہ الدین خان، سینئر نائب صدر عمران کیانی، چوھدری خرم، ملک نویدنائب صدر محمد عرفان بھٹی، شیخ طارق، راجہ نور زمان، ندیم قریشی، جوائنٹ سیکریٹری چوھدری فاروق، فنانس سیکرٹری عثمان ستی ، مرکزی تنظیم تاجران رجسٹرڈ کینٹ کے صدر زاہد بختاوری، شیخ عنایت، رفیق بھاٹیہ اور دیگر بھی موجود تھے ، مرکزی تنظیم تاجران کینٹ کے صدر زاہد بختاوری اور انجمن تاجران کینٹ کے صدر مشتاق خان نے مہمان خصوصی کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ ڈی جی کے دور میں کینٹ میں مختلف انڈر پاسز، بجلی کے تاروں کو انڈر گرائونڈ کرنا، بینک روڈ کی تزئین آرائش سڑکوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں نے راولپنڈی کینٹ کی تقدیر بدل دی ،انہوں نے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں، اس موقع پر ڈی جی ایم ایل سی نے کہا کہ ہم نے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کئے تاکہ ان کا کاروبار دن دگنی اوررات چگنی ترقی کرے ، انہوں نے کہا کہ ایم ایل سی کا ادارہ تاجروں اور شہریوں کی خدمات کیلئے ہم وقت حاضر ہے ان کے کاموں کو تادیر یاد رکھا جائے گا، تاجر رہنمائوں نے کہا کہ مہمانِ خصوصی، ڈی جی ایم ایل سی، ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہمیں ان کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انہوں نے ہمیں اپنے قیمتی وقت میں شامل کیا۔اس دوران، تاجروں کی درخواست پر، ڈی جی ایم ایل سی نے بینک روڈ صدر کا الوداعی دورہ کیا۔ ڈی جی نے تاجر رہنمائوں اور دیگر ممبران کے ہمراہ بینک روڈ سے گکھڑ پلازہ تک واک کی،اس موقع پر ڈی جی اور دیگر تاجر رہنمائوں پر گل پاشی کی گئی ، بعد ازاں ڈی جی ایم ایل سی نے مارکیٹ کے مختلف دکانداروں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔واک کے دوران، مارکیٹ کے تاجروں نے اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے، جنہیں نوٹ کیا گیا اور متعلقہ حکام کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔واک کے اختتام پر، صدر تنظیم تاجران کینٹ رجسٹرڈزاہد بختاوری اور صدر انجمن تاجران کینٹ مشتاق خان نے ڈی جی ایم ایل سی میجر جنرل عرفان احمد ملک کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

مزید خبریں